امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری/ بائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت حاصل

امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک سبقت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک سبقت حاصل ہے۔ امریکی نیٹ ورکس کے مطابق ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے، جوبائیڈن نے 238 جبکہ ڈونلڈٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے ہیں۔

امریکہ کی 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے، جبکہ 16 ریاستوں سے صدارتی انتخاب کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے نیوہیپمشائر میں کامیابی حاصل کر لی، امریکی ریاست الاباما میں سینیٹ کی نشست ری پبلکن کے پاس برقرار رہی ہے۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے نبراسکا سے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، کیلی فورنیا سے بائیڈن کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے 55 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے۔

جو بائیڈن نےاوریگن سے 7 الیکٹورل ووٹ ، ریاست واشنگٹن سے 12 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وائے اومنگ سے ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے وہاں سے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے ہیں۔

ایریزونا سے 11 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے بائیڈن کامیاب ہوئے ہیں۔

اوہائیو سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 الیکٹورل ووٹ جبکہ ٹیکساس سے 38 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔

آئیوا سے ٹرمپ نے 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے، ورجینیا سے بائیڈن نے 13، مین سے 4 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے۔

رہوڈ آئی لینڈ اور ہوائی سے بائیڈن نے 4 4 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے۔ منی سوٹا سے بائیڈن نے 10 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے۔

بائیڈن ریاست ڈیلویئر، واشنگٹن ڈی سی، الینوئس، میری لینڈ، میسا چیوسٹس، روڈ آئی لینڈ، ورجینیا، نیوجرسی، کنیٹی کٹ اور ورمونٹ میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کا 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔

ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے قبل امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں ہم فتح یاب ہوں گے، ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

News Code 1903759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =