23 اکتوبر، 2020، 4:34 PM

امریکہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز

امریکہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز

متعدد امریکی ریاستوں میں نئےکیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں زیادہ تر امریکہ کی وسط مغربی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متعدد امریکی ریاستوں میں نئےکیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں زیادہ تر امریکہ کی وسط مغربی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔

رواں ماہ امریکہ کی 28 ریاستوں میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یورپ میں کورونا وائرس کے کیس 10 دنوں میں دوگنا ہوگئے۔ جمعرات کو یورپی ملکوں میں ایک دن میں 2 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، یورپ میں امریکا، برازیل اور بھارت کے مجموعی کیسز کے مقابلے میں زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں۔ کیسز بڑھنے پر اٹلی کے ریجن لومبارڈی میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ روم سمیت اٹلی کے ریجن لازیو اور کمپانیہ میں آج سے رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

News ID 1903570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha