پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت اور حضرت امام حسن مجتبی کی شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منائي جارہی ہے

دنیائے اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اورحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت طبی پروٹوکول کے ساتھ مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائي جارہی ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق دنیائے اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اورحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت طبی پروٹوکول کے ساتھ مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائي جارہی ہے۔ اس موقع پرکورونا وائرس کی روک تھام اور طبی ہدایات کی روشنی میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران ، قم، شیراز ، اصفہان اور مشہد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 28 صفر کو  رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور ان کے سبط اکبرحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے طبی پروٹوکول کے ساتھ مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عزاداروں نے آنحضور کی رحلت اور ان کے سبط اکبر کی شہادت کی مناسبت سے سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام کے اخلاق ، سیرت اور شان  و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے ۔پیغمبر اسلام (ص)  کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ اسلام کی شہادت کی مناسبت سے دیگر اسلامی ممالک میں بھی مجالس عزا اورماتمی جلوسوں کا اہتمام جاری ہے۔

News Code 1903450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =