مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے دوسرے صوبوں کی طرح سمنان میں بھی 28 صفر المظفر کو رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا اور جلوس نکالے گئے۔
صبح سے ہی ماتمی انجمنوں اور دستوں کی جانب سے صوبے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مجلس عزا کا سلسلہ شروع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مخیر حضرات نے عزاخانوں میں اور جلوسوں کے راستوں میں نذر تقسیم کی اور اپنی حاجات کے لئے دعائیں کیں۔
صوبہ سمنان میں گذشتہ رات سے ہی مجلس کی تیاری شروع ہوگئی تھی اور مختلف شہروں کی بلدیہ نے سڑکوں اور شاہراہوں پر کالے جھنڈے نصب کئے تھے۔
سمنان میں مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں عزاداروں مخصوصا حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر پیدل مشہد جانے والوں کی تواضع کی گئی۔
آپ کا تبصرہ