مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے جارہے ہیں ۔ ایران کے دارالحکومت تہران ، قم، اور مشہد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 28 صفر کو رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس عزا کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا جارہا ہے اس موقع پر عزاداروں نے سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام (ص) کے اخلاق ، سیرت اور شان و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے ۔
ایران بھر میں آج پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت امام حسن (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے جارہے ہیں ۔
News ID 1885417
آپ کا تبصرہ