15 اکتوبر، 2020، 5:49 PM

ایران، سیٹلائٹ کے شعبہ میں حیرت انگیز اور خاطرخواہ پیشرفت کی جانب گامزن

ایران، سیٹلائٹ کے شعبہ میں حیرت انگیز اور خاطرخواہ پیشرفت کی جانب گامزن

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ ایران نے سیٹلائٹ کے شعبہ میں حیرت انگیز اور خاطرخواہ پیشرفت حاصل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ ایران نے سیٹلائٹ کے شعبہ میں حیرت انگیز اور خاطرخواہ پیشرفت حاصل کی ہے۔

جنرل حاتمی نے مسلح افواج کی توانائیوں اور صلاحیتوں پر مبنی نمائش کا معائنہ اور مسلح افواج کے جغرافیائي ادارے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کا جغرافیائي ادارہ ایک خلاق اور مخترع ادارہ ہے جو فضائي ٹیکنالوجی کے شعبہ میں حیرت انگيز طور پر آگے کی سمت رواں دواں ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ عالمی خطرات میں ٹیکنالوجی کی پیشرفت کی وجہ سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ایران کی مسلح افواج کے جغرافیائي ادارے میں کام کرنے والے ماہر جوان دن رات محنت اور تلاش و کوشش کے ذریعہ ترقی اور پیشرفت کی نئی بلندیوں کو فتح کررہے ہیں۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ہر ملک کی فضائي ٹیکنالوجی اس کی ترقی اور پیشرفت کا مظہر ہے اور آج ایران بھی سیٹلائٹ اور مصنوعی سیارچہ خلا میں روانہ کرنے کے سلسلے میں حیرت انگيز سمت کی جانب رواں دواں ہے۔

News Code 1903448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha