14 اکتوبر، 2020، 12:19 PM

ٹوئٹر میں ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل

ٹوئٹر میں ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل کر دیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کے حامی جعلی اکاؤنٹس افریقن امریکیوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔ ان جعلی اکاؤنٹس سے کیئے گئے ٹوئٹس کو ہزاروں بار پسند اور شیئر کیا گیا۔ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر جعلی حامی اکاؤنٹس کے چند دنوں میں ہزاروں فالورز ہو گئے تھے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں اس سرگرمی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حامی اکاؤنٹس میں قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی کریں گے۔

News ID 1903422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha