7 اکتوبر، 2020، 5:23 PM

فرانس اور اٹلی میں شدید سیلاب سے تباہی، اب تک 17 لاشیں برآمد

فرانس اور اٹلی میں شدید سیلاب سے تباہی، اب تک 17 لاشیں برآمد

فرانس کے جنوب مشرقی اور اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے جنوب مشرقی اور اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

درجنوں ہیلی کاپٹروں اور سینکڑوں ریسکیو ٹیموں کی مسلسل چھ روز سے جاری امدادی کاروائیوں سے فرانس کے جنوب مشرقی سے بارشی سیلاب زدہ 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ابھی بھی درجنوں افراد لا پتہ ہیں۔

فرانس اور اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں جمعے سے شروع ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب آیا ہوا ہے، جس سے متاثرین کو بچانے کےلیے ریسکیو ٹیموں کو لوگوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک پانی سے جو لاشیں نکالی گئی ہیں حکام کو ان کی شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

News Code 1903321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha