5 اکتوبر، 2020، 4:31 PM

ایران نے کاراباغ تنازعہ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ آمادہ کرلیا ہے

ایران نے کاراباغ تنازعہ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ آمادہ کرلیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے کاراباغ مسئلے کے حل کے لیے ایک منصوبہ آمادہ کیا ہے جس پر آذربائیحان اور آرمینیا کے علاوہ علاقائی حکومتوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے کاراباغ مسئلے کے حل کے لیے ایک منصوبہ آمادہ کیا ہے جس پر آذربائیحان اور آرمینیا کے علاوہ علاقائی حکومتوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج پریس کانفرنس میں ناگورنو- کاراباغ تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے شمالی مغربی سرحدوں کے قریب جنگ جاری ہے جسے ایران حساسیت اور دقت کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے اور فریقین کے ساتھ مسئلے کے حل کے سلسلے میں ہر قسم کا تعاون پیش کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے پہلے ہی دن سے متعلقہ فریقوں سے کہا تھا کہ کاراباغ مسئلے کا حل فوجی طریقے سے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم آذربائیجان کی ارضی سالمیت کا احترام اور مقبوضہ شہروں سے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں اور سیاسی مذاکرات کے لیے فوجی جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امید ہے آذربائیجان اور آرمینیا دونوں اپنی تاریخی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے فوجی جنگ کے خاتمہ اور مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات پر توجہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں کے دائرے میں علاقے میں امن اور سلامتی کی کوششوں کو جاری رکھیں۔

News ID 1903288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha