21 ستمبر، 2020، 11:23 AM

امریکہ کے 14سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14سینیٹرز کا بھارت کو بدترین ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کے 14سینیٹرز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے نام خط لکھ کر بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 14سینیٹرز نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے نام خط لکھ کر بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے نام خط 10 ری پبلکن اور 4 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے لکھا ہے اور امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سفارشات پر غور و خوض کرے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ کمیشن کی رپورٹ جو رواں سال اپریل میں بھارت کی مذہبی آزادی کے حوالے بنائی گئی، جس میں اسے بدترین ملکوں میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

امریکہ میں مقیم بھارتی اور مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے سینیٹرز کے خط کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومتی ایجنسیوں اور مذہبی ظلم و ستم ڈھانے والے بھارتی سرکاری اہلکاروں پر بھی پابندی لگائے۔

News Code 1903065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha