مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں مسافر بردار طیارے کی پرواز کے دوران فیس ماسک نہ پہننے کی وجہ سے دو مسافروں پر جرمانہ کر دیا گیا۔ فضائی مسافروں کے لیے لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے والے دو افراد پر ایک ایک ہزار ڈالرجرمانہ کیا گیا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے دوران فضائی مسافروں کو فیس ماسک نہ پہننے پر کیا گیا یہ پہلا جرمانہ ہے۔
وفاقی احکامات کے تحت مسافروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دوران پرواز اور طیارے سے اترنے کے بعد بھی فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔
آپ کا تبصرہ