مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی واس خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی وزارت دفاع کے کئی اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔
ملک سلمان نے سعودی عرب کی مشترکہ فوج کے کمانڈر جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز کو برطرف کرکے اس کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔
واس کے مطابق ملک سلمان نے جنرل مطلق بن سامع الازیمع کو سعودی عرب کی مشترکہ فوج کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ سعودی بادشاہ نے وزارت دفاع میں دیگر کئی اہلکاروں کو بھی برطرف کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ