31 اگست، 2020، 7:04 PM

بھارت کا چين پر لداخ سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی کا الزام

  بھارت کا چين پر لداخ سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی کا الزام

بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگيا ہے، بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے تاہم چین نے بھارتی الزام  پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ امن مذاکرات کے درمیان چین کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ لداخ سیکٹر میں پینگونگ سو جھیل کے پاس چینی افواج کی طرف  سے 29 اور 30 اگست کی درمیانی رات اشتعال انگیزی کی گئی۔

News ID 1902639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha