22 اگست، 2020، 10:51 AM

ایرانی تاریخ ، ڈاکٹروں کی عظيم قربانیوں اورخدمات کو کبھی فراموش نہیں کرےگی

ایرانی تاریخ ، ڈاکٹروں کی عظيم قربانیوں اورخدمات کو کبھی فراموش نہیں کرےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے حکیم بو علی سینا کی پیدائش اور ڈاکٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹروں کی شجاعت اور فداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تاریخ ، ڈاکٹروں کی عظيم قربانیوں کو وطن کے جانبازمجاہدین کی جانبازی کے برابر قراردے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی  نے حکیم بو علی سینا کی پیدائش اور ڈاکٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹروں کی شجاعت اور فداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تاریخ ، ڈاکٹروں کی عظیم قربانیوں کو وطن کے جانبازمجاہدین  کی جانبازی کے برابر قراردے گی۔

صدر حسن روحانی نے ڈاکٹر ڈے کے موقع پر ملک کے تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈاکٹروں نے اس سال فداکاری اور قربانی کی شاندار نمونے پیش کئے ہیں، ایرانی ڈاکٹروں نے قوم کی صحت و سلامتی کے سلسلے میں اپنے فرائض کو اچھے طریقہ سے انجام دیا ہے ایرانی قوم اپنے ڈاکٹروں کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

ڈاکٹروں نے دن رات محنت اور زحمت اٹھا کر انسانی ہمدردی کے اعلی اور شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے یوم ڈاکٹر کیم ناسبت سے  ڈاکٹروں ، نرسوں، طبی عملہ کے اہلکاروں  اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ڈاکٹروں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

News ID 1902436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha