21 جولائی، 2020، 1:33 PM

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی تہران پہنچ گئے

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی تہران پہنچ گئے

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔  ایرانی صدر حسن روحانی عراقی وزیر اعظم کا  سربراہی اجلاس کے ہال میں باقاعدہ استقبال کریں گے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوجائےگا ۔عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کے سفر سے قبل عراق کے صدر برہم صالح اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر الحلبوسی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ،جس میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایران اور عراق کے درمیان  گہرے اور مضبوط  تعلقات ہیں ۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کریں گے۔ مصطفی الکاظمی اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1901740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha