مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ حادثے کی خبر سننے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرکے مجھے بھی مدعو کیا۔
کاظم جلالی نے کہا کہ روسی وقت کے مطابق رات دس بجے ہونے والے اجلاس میں اعلی دفاعی اور حکومتی عہدیدار شریک تھے اور مجھے ایران کی نمائندگی کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صدر پوٹن نے مجھ سے مخاطب ہوکر کہا کہ صدر رئیسی کے ساتھ حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ ہم سے جو کچھ ممکن ہوا تعاون کریں گے۔
صدر پوٹن نے رہبر معظم کے نام اظہار ہمدردی کا پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ روس دو طیارے اور 50 ماہرین پر مشتمل امدادی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ