18 جولائی، 2020، 3:38 PM

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3  افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ  کشمیر میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے جبکہ مقامی افراد اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔

News Code 1901677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha