17 جولائی، 2020، 12:26 PM

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

News Code 1901646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha