10 جولائی، 2020، 2:25 PM

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی مدینہ منورہ کی حرمت اور تقدس کو پامال کرنے کی مذموم کوشش

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی  مدینہ منورہ کی حرمت اور تقدس کو پامال کرنے کی مذموم کوشش

سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کی حرمت اور تقدس پامال کرنے کے لئے مدینہ میں فیشن میگزین کی اشاعت کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب  کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کی حرمت اور تقدس پامال کرنے کے لئے مدینہ میں فیشن میگزین کی اشاعت کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے  امریکی فیشن میگزین " وگ " کو مدینہ  منورہ کے ایک علاقہ سے عورتوں کے فیشن کی تصویریں بنانے کی اجازت دیدی ہے ۔

امریکی فیشن میگزین نے اس سلسلے میں مدینہ منورہ کے علاقہ العلا میں کچھ عورتوں کی غیر اخلاقی اور فحش تصویریں شائع بھی کی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی میگزین وگ میں شائع شدہ تصویریں مدینہ منورہ کی عظمت، حرمت اور تقدس کے بالکل منافی اور خلاف ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلامی ثقافت کو تباہ اور برباد کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News Code 1901498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha