مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے 2 افراد کو علیحدگی پسند قراردیتے ہوئے ان کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ