2 جولائی، 2020، 6:38 PM

میکسیکو میں مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک

میکسیکو میں مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک

میکسیکو میں مسلح افراد کے منشیات کے عادی نوجوانوں کے بحالی مرکز پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں مسلح افراد کے منشیات کے عادی نوجوانوں کے بحالی مرکز پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میکسیکو کے وسطی حصے میں واقع نوجوانوں کی منشیات سے بحالی کے ایک مرکز میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مرکز میں موجود 24 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1901319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha