1 جولائی، 2020، 8:52 PM

رہبر معظم کی ذمہ دار اداروں کو دلخراش حوادث کی روک تھام کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی تاکید

رہبر معظم کی ذمہ دار اداروں کو دلخراش حوادث کی روک تھام کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہےاور متعلقہ اداروں کو حوادث کم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہےاور متعلقہ اداروں کو حوادث کم کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام اٹھانے کی تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش  حادثے میں چند عزیز شہری جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو دل کی گہرائی سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومین کے لئے رحمت واسعہ اور ان کے اہلخانہ کے لئے صبر جمیل اور آرام و سکون طلب کرتا ہوں۔ ذمہ دار اداروں کو اس قسم کے دلخراش اور دردناک حوادث کو کم کرنے  اور روکنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دینے چاہییں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے دردناک واقعات کی روک تھام کی جاسکے ۔ متعلقہ اداروں کو طبی مرکز میں آگ لگنے کے واقعہ کے بارے میں تحقیقات کی رپورٹ کو بھی جلد از جلد پیش کرنا چاہیے۔

سید علی خامنہ ای

11 تیر ماہ 1399

News Code 1901300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha