25 جون، 2020، 10:22 PM

سکیورٹی کونسل کا امریکہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں پابند رہنے کا مطالبہ

سکیورٹی کونسل کا امریکہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں پابند رہنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کا امریکہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں پابند رہنے کا مطالبہ ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے  مجید تخت روانچی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہےکہ سکیورٹی کونسل کا امریکہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے  کے سلسلے میں پابند رہنے کا مطالبہ ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف ہتھیاروں کے سلسلے میں پابندیوں کی مدت تمدید کرنے کے سلسلے میں گذشتہ روز سکیورٹی کونسل میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں سکیورٹی کونسل سے اتحاد کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ امریکہ  اس اقدام کے ذریعہ مشترکہ ایٹمی معاہدے  کے نفاذ کا مکمل خواہاں اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل در آمد کا خواہاں ہوسکتا ہے۔

News ID 1901162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha