مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض میں یمن کی مستعفی اور فراری حکومت کے سفارتخانہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے سفارتخانہ کے اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب نے ریاض میں یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے سفارتخانہ کو تا اطلاع ثانوی بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصور ہادی کی حمایت کررہا ہے۔ یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمنی عوام کی سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کے خلاف مزاحمت بھی جاری ہے۔
سعودی عرب نے ریاض میں یمن کی مستعفی اور فراری حکومت کے سفارتخانہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا ہے۔
News ID 1900886
آپ کا تبصرہ