مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آسٹریلوی شہر گرین ایس میں پیش آیا، حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے قابو گاڑی اچانک حجاب ہاؤس میں گھس گئی۔
پولیس کے مطابق اس حادثے کی وجہ سے ناصرف حجاب شاپ کو شدید نقصان پہنچا بلکہ مالک کو بڑے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ