16 مئی، 2020، 3:43 PM

چین کی عالمی ادارہ صحت کی بھر پور حمایت کا اعلان

چین کی عالمی ادارہ صحت کی بھر پور حمایت کا اعلان

چین نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کیساتھ اپنے تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کیساتھ اپنے تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ قومی صحت کمیشن سے وابستہ لی منگژو نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم وبا پھیلنے کے بعد سے ہی ڈبلیو ایچ او اور عالمی برادری سے کھلے،شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں وبائی مرض سے متعلق معلومات شیئر کر رہے ہیں۔لی نے کہا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے ساتھ تکنیکی تبادلے کیلئے ایک طریقہ کار قائم کیا اور اس طرح کے رابطوں کیلئے متعدد مواقع پر کانفرنسوں کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک نے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو فیلڈ وزٹ کیلئے بھی مدعو کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے 20 سے 21 جنوری تک ووہان کے دوران لیبارٹریوں سمیت طبی سہولت گاہوں کا دورہ کیا اور مقامی ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔16سے 24 فروری تک بیجنگ، سیچوان، گوانگ ڈونگ اور ہوبے صوبوں کے دوروں سے ڈبلیو ایچ او۔چین مشترکہ مشن کو چین میں وبا کی صورتحال، ردعمل، طبی علاج اور متعلقہ سائنسی تحقیق اور ترقی کو سمجھنے میں مدد ملی۔اس بے بنیاد الزام کی تردید کرتے ہوئے کہ'' چین نے ووہان میں لیبارٹریوں کو دورہ کرنے کی ڈبلیو ایچ او کی درخواست کو مسترد کر دیا ''لی نے کہا کہ ماہرین نے چین اور پوری دنیا کو وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق قیمتی اور تعمیری تجاویز پیش کیں۔

News ID 1900224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha