14 مئی، 2020، 5:36 PM

یورپین پارلیمنٹ نے برطانیہ کا فنگر پرنٹ ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ مسترد کر دیا

یورپین پارلیمنٹ نے برطانیہ کا فنگر پرنٹ ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ مسترد کر دیا

یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے برطانیہ کو فنگر پرنٹ ڈیٹا تک رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے برطانیہ کو فنگر پرنٹ ڈیٹا تک رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یورپین کونسل کی جانب سے پیش کردہ ڈرافٹ کو پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے مسترد کرتے ہوئے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اس وقت تک انتظار کرے جب تک برطانیہ یورپ کے ساتھ مستقبل میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط نہیں کردیتا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز یورپین کونسل نے پارلیمنٹ میں ایک ڈرافٹ ایجنڈا پیش کیا تھا۔ پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی اور 329 کے مقابلے میں 357 ارکان نے یورپین کونسل کے اس ڈرافٹ ایجنڈے کو مسترد کردیا۔ 

News Code 1900172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha