9 مئی، 2020، 5:55 PM

کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کردی

کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کردی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وباء سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔  انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی  ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

News ID 1900041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha