9 مئی، 2020، 11:49 AM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 78 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 78 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 78 ہزار 616 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امریکہ میں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 22 ہزار 154 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 78 ہزار 616 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ  امریکہ میں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 22 ہزار 154 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 19 ہزار 789 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 978 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 23 ہزار 749 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 14 ہزار 265 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 76 ہزار 236 ہو گئی ہیں۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کردی ہے۔

News ID 1900025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha