7 مئی، 2020، 5:57 PM

دنیا بھر میں 90 ہزار طبی عملے کے افراد کورونا سے متاثر ہوئے

دنیا بھر میں 90 ہزار طبی عملے کے افراد کورونا سے متاثر ہوئے

نرسز اور طبی رضاکاروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کونسل آف نرسز نے کہا ہے کہ 6 مئی تک دنیا بھر میں 90 ہزار طبی رضاکار کورونا وائرس سے متاثرہوئے جب کہ طبی عملے کے 260 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نرسز اور طبی رضاکاروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کونسل آف نرسز (آئی سی این) نے کہا ہے کہ 6 مئی تک دنیا بھر میں 90 ہزار طبی رضاکار کورونا وائرس سے متاثرہوئے جب کہ طبی عملے کے 260 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئی سی این کے عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے طبی کارکنان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

آئی سی این کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے مذکورہ 90 ہزار طبی کارکنان میں سے ہزاروں رضاکار ایسے ہیں جو ایک سے زائد بار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے اور اپریل کے بعد رضاکاروں کے متاثر ہونے میں اضافہ دیکھا گیا۔

آئی سی این نے اپریل کے آغاز میں بتایا تھا کہ دنیا بھر میں 23 ہزار تک طبی کارکنان کورونا سے متاثر جب کہ 100 نرسز ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم اب ایک ماہ بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سمیت متاثرہ افراد کی تعداد بھی تین گنا بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا دسمبر 2019 میں شروع ہونے سے لے کر اب تک دنیا کے درجنوں ممالک میں نہ صرف طبی رضاکار کورونا کا شکار بن کر ہلاک ہوچکے ہیں بلکہ درجنوں ڈاکٹرز بھی کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1899988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha