7 مئی، 2020، 11:40 AM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار 989 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 84 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار 989 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  2 لاکھ 65 ہزار 84  تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 54 ہزار 910 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 209 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 2 ہزار 995 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا ، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک  کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1899973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha