برطانوی حکومت نے میری موت کے اعلان کے لئے آمادہ تھی

بر طانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے میری موت کے اعلان کے لئے آمادہ تھی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بر طانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے برطانوی اخبار سن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے میری موت کے اعلان کے لئے آمادہ تھی ۔ بورس جانسن نے کہا کہ یہ ایک تلخ لمحہ تھا، اس کی تردید نہیں کروں گا، علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے پاس ایسی حکمتِ عملی تھی کہ اگر سابق سوویت رہ نما اسٹالن کی طرح میرا اچانک انتقال ہو جائے تو وہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری طبیعت اچھی نہیں تھی، معلوم تھا کہ ہنگامی منصوبے تیار ہیں، ڈاکٹروں کے پاس انتظامات تھے کہ صورتِ حال خراب ہو گئی تو کیا کرنا ہے۔ بورسن جانسن نے کہا کہ میں نے کسی بھی موقع پر نہیں سوچا تھا کہ میں مرنے والے ہوں، مایوسی اس با ت پر تھی کہ طبیعت بہتر کیوں نہیں ہو رہی۔ برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اس تجربے نے بیماری سے لڑنے اور ملک کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ پرعزم بنا دیا۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن اپنے علاج اور صحت یابی کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غور کرنے لگے کہ میرے جسم میں نلکی لگائی جائے یا وینٹی لیٹر پر ڈالا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے میں اپنی حالت کی سنگینی سے انکار کرتا رہا، طبیعت کی خرابی محسوس کرنے کے باوجود کام جاری رکھنے کی کوشش کی۔ بورس جانسن نے بتایا کہ میں پہلے اسپتال نہیں جانا چاہتا تھا، آکسیجن کی سطح کم ہونے پر ڈاکٹر اسپتال جانے پر زور دے رہے تھے۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اب سوچتا ہوں کہ ڈاکٹر اسپتال جانے کے مشورے میں حق بجانب تھے۔

News Code 1899890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =