23 اپریل، 2020، 12:57 PM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار 681 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 92 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار 681 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 92 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 7لاکھ 17ہزار 361کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 ہزار 50 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 389 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 717 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 25 ہزار 85 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 327 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 21 ہزار 340 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 877 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 315 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 50 ہزار 648 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 100 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 495 ہو گئی۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 376ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 98 ہزار 674 ہو گئے۔

News ID 1899626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha