امریکی صدرکا امیگریشن پر پابندی لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کےلیے میں امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 518 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور اب وہاں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

News Code 1899579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =