16 اپریل، 2020، 11:57 AM

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے بھارتیوں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔ ایک وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہےکہ بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلائي جا رہی ہے، دعا کرو کہ وہ نوبت نہ آئے کہ آپ کو سمجھانے کے لئے فوج بلائی جائے۔

سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پیغام میں مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو کورونا ہو رہا ہے وہ اسپتال سے بھاگ رہا ہے، پر بھاگ کے جاؤ گے کہاں۔ کورونا وائرس امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا۔ جن لوگوں کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا وہ بھارت کے ڈھیر سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھروں سے نہیں نکلتے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں انہوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کی ڈیوٹی ہے کہ گھروں پر بیٹھیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے۔

News ID 1899446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha