مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دینی مرجع آیت اللہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے تنزانیہ میں خصوصی نمائندے نے تنزانیہ کے نائب مفتی شیخ شعبان بن جمعہ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کے معروف دینی مرجع آیت اللہ محمد الیعقوبی مذہبی رواداری اور فرزندان توحید کے درمیان اتحاد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ آیت اللہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے تنزانیہ میں خصوصی نمائندے شیخ حسام البیجاوی نے تنزانیہ کے دارالحکومت اروشا میں تنزانیہ کے نائب مفتی شیخ شعبان بن جمعہ اور انکے ہمراہ تنزانیہ کے دار الافتاء سے وابستہ وفد سے ملاقات میں اہم دینی ، مذہبی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے آغاز میں نائب مفتی شیخ شعبان بن جمعہ نے تنزانیہ کی حکومت اور دارالافتاء کی طرف سے شیخ حسام البیجاوی کو خوش آمدید کہتے ہوئےکہا کہ تنزانیہ اور نجف اشرف کے درمیان مذہبی رہنماؤں کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اس ملاقات میں شیخ حسام البیجاوی نے کہا کہ آیت اللہ الیعقوبی افریقی ممالک میں بلا تفریق مذہب اور ملت خدمت رسانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی مذہبی رواداری اور فرزندان توحید کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آیت اللہ محمد الیعقوبی کی مذہبی رواداری اور فرزندان توحید کے درمیان اتحاد پر تاکید
عراق کے دینی مرجع آیت اللہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کے تنزانیہ میں خصوصی نمائندے نے تنزانیہ کے نائب مفتی شیخ شعبان بن جمعہ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کے معروف دینی مرجع آیت اللہ محمد الیعقوبی مذہبی رواداری اور فرزندان توحید کے درمیان اتحاد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
News ID 1899407
آپ کا تبصرہ