امام حسن مجتبی (ع) ہیڈ کوارٹر کو غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کے لئے تشکیل دیا گيا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن مجتبی (ع) ہیڈ کوارٹر کو غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کے لئے تشکیل دیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 15 شعبان کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے رمضان المبارک میں  مواسات، ہمدلی اور نیازمندوں کی مدد کے سلسلے میں حکیمانہ سفارش کے بعد سپاہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد  ایک اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن مجتبی (ع) ہیڈ کوارٹر کو غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کے لئے تشکیل دیا گيا ہے۔ اس اجلاس میں وزیر صنعت ، معدن و تجارت رضا رحمانی ، مستضعفین ادارے کے سربراہ پرویز فتاح ، حضرت امام کے اجرائی فرمان کمیٹی کے سربراہ محمد مخـبر، حضرت امام خمینی فاؤنڈیشن کے سربراہ مرتضی بختیاری اور رضاکار فورس کے سربراہ بریگیڈئر غلام رضا سلیمانی نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی  نے کورونا وائرس کو عالمی بیماری قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو صرف کورونا وائرس کا ہی سامنا نہیں بلکہ ایرانی قوم کو اقتصادی پابندیوں اور بعض دیگر مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ اس اجلاس میں حضرت امام حسن مجتبی (ع)  کیمپ کے ذریعہ ساڑھے تین ملین افراد کو فوری طور پرمدد پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اورحضرت امام حسن مجتبی (ع) کیمپ کے ذریعہ امداد رسانی کے مشترکہ اقدامات پر تاکید کی گئی۔

News Code 1899388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =