6 اپریل، 2020، 4:02 PM

فلوریڈا میں ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں

فلوریڈا میں ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو  گئیں

امریکی ریاست فلوریڈاکے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں ۔

 مہر خبررساں ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈاکے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو  گئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق فلوریڈا ائیرپورٹ کے قریب کرائے کی گاڑیوں کے فارم پر لگنے والی ہولناک آگ سے 3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں،پندرہ ایکٹر رقبے پر محیط کرائے کی گاڑیاں کھڑی کی گئیں تھیں کہ گھاس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ان گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ اتنی ہولناک تھی کہ کئی کلومیٹر دوری سےآگ کےشعلے دیکھے جا سکتے تھے،آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا ۔ آگ پر قابو پانے تک 35سو گاڑیاں جل کر تباہ ہو چکی تھیں۔

News ID 1899197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha