مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے تخریبکاری اور قتل و غارتگری سے اگے بڑھ اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ ایران کے صحت کے شعبہ کوبھی نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ اقتصادی پابندیوں نے ایران کے صحت کے شعبہ کو بھی نشانہ بنایا ہے جو امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ ، دہشت گردانہ اور غیر قانونی اقدامات کو نظر انداز اور مسترد کردینا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے تخریبکاری اور قتل و غارتگری سے اگے بڑھ اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ ایران کے صحت کے شعبہ کوبھی نشانہ بنایا ہے۔
News ID 1898993
آپ کا تبصرہ