8 مارچ، 2020، 6:12 PM

کویت میں ایک مکان میں آگ لگنے سے 8 بچے ہلاک ہوگئے

کویت میں ایک مکان میں آگ لگنے سے 8 بچے ہلاک ہوگئے

کویت کے ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں شیر خوار سمیت 8 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےعرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں شیر خوار سمیت 8 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کویت کے شہر صباح میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی سے مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران  8 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ 5 بچوں کو بچا لیا گیا ہے تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہونے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کویت کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر میں 13 بچے اور دو خادمائیں موجود تھیں۔ ہلاک ہونے والے آٹھوں بچے سگے بھائی تھے جب کہ زخمی ہونے والے بچے بھی خونی رشتہ دار ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 14 سال سے 8 ماہ کے درمیان ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثہ تخریبی کارروائی لگتا ہے، ایک خادمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ آگ فرار ہونے والی خادمہ نے لگائی ہے۔ مفرور خادمہ کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News ID 1898450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha