مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ طالبان رہنما سے مفید گفتگو ہوئی۔ انہوں ںے کہا کہ افغان امن مذاکرات پر بھی بات چيت ہوئی۔ ہم نے افغانستان میں عدم تشدد پر اتفاق کیا۔ ادھر افغان طالبان نے افغانی فورسز پر حملہ کرکے 20 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں متعدد طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
News ID 1898338
آپ کا تبصرہ