20 فروری، 2020، 12:23 PM

امریکی صدر کی وکی لیکس کے بانی کو معافی کی پیش کش

امریکی صدر کی وکی لیکس کے بانی کو معافی کی پیش کش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو معافی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اسانج اگرکہہ دیں کہ روس نے ہلیری مہم کی ای میلز لیک نہیں کیں تو انہیں معاف کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو معافی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اسانج اگرکہہ دیں کہ روس نے ہلیری مہم کی ای میلز لیک نہیں کیں تو انہیں معاف کر دیں گے۔ برطانوی عدالت میں اسانج کی حوالگی کے لیے امریکی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔  جولین اسانج کوامریکہ میں جاسوسی کی17 دفعات سمیت 18 الزامات کا سامنا ہے، الزامات ثابت ہونے پر اسانج کو 175 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، ان پر تمام الزامات امریکہ کے سفارتی و دفاعی امور سے متعلق ہیں۔  امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے کمپیوٹر ہیک کیے تھے۔ ڈی این سی کے کمپیوٹرز سے چرائی گئی ای میلز وکی لیکس پر جاری کی گئی تھیں۔

News ID 1898002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha