مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس دیر سے شروع ہونے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا تاہم تھوڑی دیر بعد اسپیکر مشتاق غنی اسمبلی میں آئے جس پر حکومتی ارکان نے کھڑے ہوکر اور ڈیسک بجاکر احتجاج کیا۔ اجلاس جیسے ہی شروع ہوا اپوزیشن ارکان نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکار اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے جب کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی اسمبلی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، اسی دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اسپیکر مشتاق غنی نے ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا ۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
News ID 1897953
آپ کا تبصرہ