صوبائی اسمبلی
-
پاکستان، سپریم کورٹ کا دو صوبوں میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ گورنر کے پی فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دیں اور تمام وفاقی اور صوبائی ادارے الیکشن کمیشن کو سیکورٹی سمیت ہر طرح کی امداد فراہم کریں۔
-
ہم رواں ماہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، حکومت سے مذاکرات ہو ہی نہیں ہوسکتے، عمران خان
عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی نے مجھے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیاہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا اگست میں، پی ٹی آئی جیتے گی۔
-
اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، بیرسٹر سیف
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔
-
اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے، پاکستانی وزیر داخلہ
پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا جو اُن کا اعتراف شکست ہے۔
-
عمران خان کے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان پر پاکستان کی صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع
پنجاب اسمبلی میں ملعون سلمان رشدی پر حملے سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی