11 فروری، 2020، 12:25 PM

امریکہ کا عین الاسد پر ایرانی حملے میں 109 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

امریکہ کا عین الاسد پر ایرانی حملے میں 109 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 109 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی تھی۔ اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ امریکہ کا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 109 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی تھی۔ اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ امریکہ کا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ پینٹاگون کی جانب سے کی گئی تصدیق میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے میں نشانہ بننے والے دماغی چوٹ کاشکار 109 امریکی فوجیوں میں سے 76 ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے رد عمل میں 8 جنوری کو ایران نے عراق میں امیرکی ايئر بیس عین الاسد پر میزائل حملہ کیا تھا۔ ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں 80 امیرکی فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1897758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha