مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو دونوں الزامات " اختیارات کے غلط استعمال اورکانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے" سے بری کردیا ہے۔ جس کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیرہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔ اس سے قبل دو امریکی صدوراینڈریوجانسن اوربل کلنٹن کو بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکی سینیٹ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو دونوں الزامات " اختیارات کے غلط استعمال اورکانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے" سے بری کردیا ہے۔
News ID 1897610
آپ کا تبصرہ