26 جنوری، 2020، 1:56 PM

بھارتی ریاست آسام 4 بم دھماکوں سے گونج اٹھی

بھارتی ریاست آسام 4 بم دھماکوں سے گونج اٹھی

بھارت کے " یوم جمہوریہ " کے موقع پر ریاست آسام میں یکے بعد دیگرے 4 زوردار بم دھماکے ہوئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے " یوم جمہوریہ "  کے موقع پر ریاست آسام میں یکے بعد دیگرے 4 زوردار بم دھماکے ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق  ملک بھر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں تاہم اس اہم قومی دن کے موقع پر ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔یہ دھماکے گُورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ہوئے ہیں تاہم دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گوردوارہ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے بازار بھی خالی تھا۔

پولیس نے گرنیڈ دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری تنظیم ’الفا‘ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، دھماکے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔

News Code 1897332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha