15 جنوری، 2020، 3:03 PM

تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم کی امامت میں ادا کی جائےگی

تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم کی امامت میں ادا کی جائےگی

تہران میں نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ  دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔ نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نماز جمعہ مصلی امام خمینی (رہ) میں منعقد کی جائے گی اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے اس ہفتہ تہران میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں منعقد کی جائےگی۔ نماز جمعہ کی کمیٹی نے اپنے بیان میں عوام سے نماز جمعہ میں بھر پور شرکت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

News ID 1897049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha