14 جنوری، 2020، 1:28 PM

امریکی وزیر خارجہ کی عراق میں امریکی ایئر بیس پر راکٹ حملوں پر برہمی کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ کی عراق میں امریکی ایئر بیس پر راکٹ حملوں پر برہمی کا اظہار

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے امریکی فوجیوں کے زیر استعمال عراقی ایئر بیس البلد پر راکٹ حملوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے امریکی فوجیوں کے زیر استعمال عراقی ایئر بیس البلد پر راکٹ حملوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز عراق کی مرکزی ایئر بیس پر 8 راکٹ داغے گئے جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، حملے میں البلد ایئر بیس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور حملے کے وقت وہاں امریکی فوجی اور ایک امریکی طیارہ بھی موجود تھا جسے نقصان نہیں پہنچا امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس ایئربیس پر حملے کی خبر پر امریکہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے عراقی بیس پر حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ حکومتِ عراق سے حملے کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلائے۔  ذرائع کے مطابق عراقی عوام امریکی فوجیوں کو خطے کی سلامتی اور عراقی عوام کے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں اور وہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News Code 1897018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha