7 جنوری، 2020، 8:07 PM

کوئٹہ میں بم دھما کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

کوئٹہ میں بم دھما کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھما کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھما کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔  دھماکے سے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔  پولیس کے مطابق منگل کی شام پانچ بجے میکانگی روڈ پر لیڈی ڈیفرن اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو ایف سی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز، پیر میڈیکل اسٹاف اور سرجنز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیکنیکل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، حکام کے مطابق بم دھماکے میں 6 سے 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

News Code 1896835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha